ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کامران ٹیسوری  کا گورنر ہاؤس کے باہر جماعت اسلامی کے دھرنے پر شرکاء کو حلوہ کھلانے کا اعلان

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امیر جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا نادرا سے کہتا ہوں حافظ نعیم الرحمان کے نام کے ساتھ میئر کراچی لکھ دیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے  گورنر سندھ نے کہا کہ 10 ماہ میں ضلع وسطی میں 65 پارکوں کا افتتاح کیا، گورنر ہاؤس کو عوامی گورنر ہاؤس بنایا، پارکوں کا کسی ایک شخص کے نام سے منسوب ہونا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا جماعت اسلامی کے کارکنوں نے اپنی جماعت کے نام کے برخلاف غیراخلاقی نعرے لگائے، یہ چھوٹے مسائل ہیں ان مسائل کو سائیڈ میں رکھا جائے،پارک کا افتتاح کرنے جا رہا تھا مجھے بتایا کہ جماعت اسلامی نے اعتراض کیا ہے، حافظ نعیم الرحمان سے کہا کہ ناموں پر نہ جائیں اور افتتاح کرنے دیں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ   حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آپ اس پارک کا افتتاح نہ کریں، میں نے کہا اگر یہ رف صدیقی کے پاس ہے تو غلط ہے، حافظ نعیم میرا نام ہٹا دیں اور اپنے نام کی تختی لگا دیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا نادرا سے کہتا ہوں کہ حافظ نعیم کے نام کے ساتھ میئر کراچی لکھ دیں، آپ نے رمضان میں افطار پر ماں، بہنوں کو چوڑیاں پہنانے پر بھی اعتراض کیا تھا، لوگ پوچھتے ہیں کراچی میں اربوں روپے کے اشتہار لگے اس کا پیسہ کہاں سے آیا؟

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا جماعت اسلامی گورنر ہاس پر دھرنا دینے آئے تو ویلکم کرتا ہوں، جماعت اسلامی کے دھرنے کے لییکھانے پینے اور حلوے کا انتظام کروں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں