ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کا جینن کیمپ پر دھاوا،ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی

اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین کیمپ پر قابض  قوتوں نے حملہ کر کے 5 فلسطینی ہلاک اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔

 فلسطینی امور صحت  کے مطابق، اسرائیلی فوج بھاری گولہ بارود اور جنگی ڈرونز کے ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوئی، اسرائیلی قوتوں نے کیمپ میں داخل ہوتے ہی فائر کھول دیا اور ڈرونز کا استعمال کیا۔

ظالمانہ کاررروائی میں 3 فلسطینی ہلاک ہوئے جبکہ ایک فلسطینی کو غزہ کی پٹی میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا، صہیونی فوج کی جانب سے جنین کیمپ میں بارود کے بے دریغ استعمال سے آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آ کر درجنوں فلسطینی جھلس کر زخمی ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں