ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابات کی تیاریاں شروع : الیکشن کمیشن کا صوبائی چیف سیکریٹریز کو مراسلہ ارسال

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو ہنگامی مراسلہ ارسال کرتے ہوئے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز کو الیکشن کمیشن کی طرف سے مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے،الیکشن کمیشن نے مراسلہ میں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 220کے تحت تمام ایگزیکٹوز الیکشن کمیشن کی معاونت کی پابند ہیں،مراسلے کے مطابق چیف سیکریٹریز انتخابات کی تیاریوں کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیف سیکریٹریز متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو بھی ضلعی الیکشن کمیشن سے فوری رابطے کی ہدایت دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں