ترکیہ نے کہا کہ وہ یمن میں امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔
وزارت خارجہ نے اس موضوع پر تحریری بیان جاری کیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی میزبانی میں دارالحکومت ریاض میں عمان کی شرکت سے ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کیا گیا جس کا مقصد یمن میں امن عمل کو آگے بڑھانا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام فریقین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ امن عمل کی تعمیری حمایت کریں تاکہ یمن میں مستقل حل کو یقینی بنایا جا سکے۔
بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ترکیہ برادر یمن کی قومی یکجہتی اور علاقائی سالمیت” کے تحفظ کے لیے پرعزم طریقے سے حمایت جاری رکھے گا۔
یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعا اور کچھ علاقوں پر قابض ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج مارچ 2015 سے حوثیوں کے خلاف یمنی حکومت کی حمایت کر رہی ہیں۔
سعودی عرب اور عمان کئی مہینوں سے یمنی حکومت اور حوثیوں کے درمیان ثالثی کر رہے ہیں تاکہ ایک جامع معاہدہ تیار کیا جا سکے جو یمن میں 9 سال پرانے بحران کو ختم کر دے گا۔