ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیوی کے علاوہ مرد کی بہتر تربیت کوئی نہیں کر سکتا، خلیل الرحمٰن قمر

پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے شادی شدہ مردوں کو ایک اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بیوی کے علاوہ مرد کی بہتر تربیت کوئی نہیں کر سکتا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مرد کی زندگی میں بیوی کے کردار کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھی بیوی اللّٰہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور میں یہ بات نہیں مانتا کہ ایک مرد کی بیوی کے علاوہ کوئی اور اچھی تربیت کرتا ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے مردوں کو مشورہ دیا کہ بیویوں پر شوہر ہونے کا رعب ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بیویوں سے محبت اور احترام کے ساتھ پیش آئیں اور ان سے غیر ضروری بحث نہ کریں تو آپ زندگی میں ہمیشہ خود کو تر و تازہ محسوس کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں