ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ: پاکستانی شائقین کو بھارتی ویزے نہ ملنے کا معاملہ آئی سی سی میں لیجانے کا فیصلہ

اسلام آباد: کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے سلسلے میں پاکستانی شائقین کو بھارتی ویزے نہ ملنے کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے بھارت جانے کے خواہش مند پاکستانی شائقین کو بھارتی ویزے جاری نہ ہونے کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بات کریں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ضوابط کو پیش نظر رکھتے ہوئے بھارت کا پاکستانی شائقین کو کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے ویزے جاری کرنا لازم ہے۔ بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں