اسلام آ باد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ہدف سے 63 ارب روپے زیادہ جمع کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1978 ارب روپے کے تفویض کردہ ہدف کے مقابلہ میں 2041 ارب روپے جمع کرلئے جو کہ ہدف سے 63 ارب روپے زیادہ ہیں۔ سال 2022 میں اسی عرصہ کے دوران 1644 ارب روپے جمع کئے گئے تھے۔
ایف بی آر نے ستمبر کے مہینے میں محصولات جمع کرنے کا ہدف پورا کرنے کے لئے غیر معمولی کوششیں کی ہیں اور 794 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 834 ارب روپے جمع کئے ہیں جبکہ سال 2022 میں اسی مہینے میں 688 ارب روپے جمع کئے گئے تھے۔
