ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بین المزاہب ہم آہنگی: سکھ برادری بھی جشن عید میلاد النبی میں شریک

بین المزاہب ہم آہنگی: سکھ برادری بھی جشن عید میلاد النبی میں شریک

ننکانہ صاحب:   ننکانہ صاحب میں بین المذاہب ہم آہنگی کی اعلیٰ مثال ، سکھ برادری جشن عید میلاد النبی میں شریک ،سکھوں نے گورودوارہ جنم استھان پہنچنے پر عید میلاد النبی جلوس کاشاندار استقبال کیالنگر تقسیم ،پھول نچھاور کیے اورنعرے بازی کی ۔

تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب جشن عید میلادالنبی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیاہے ،ضلع بھر میںخصوصی محافل ، ریلیوں اور جلوسوں کا انعقاد کیا گیا ، مساجد ، سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں ، گھروں ، گلیوں اور بازاروں کوبرقی قمقوں سے سجایا گیا۔

جشن عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس مسجد اقصٰی سے شروع ہوکر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا گوردوارہ جنم استھان کے سامنے پہنچا تو وہاں سکھ رہنماء سردار گوپال سنگھ چاولہ کی زیر قیادت سکھ برادری نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شرکا ء جلوس کاپرتپاک استقبال کیا اور ان پر گلپاشی کی اور نعر ے لگائے ، سکھ برادری  نے جلوس کے شرکاء میں مٹھائی اور مشروبات بھی تقسیم کیے۔

عید میلاد النبی کے جلوس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) مزمل الیاس ،علامہ محب النبی طاہر، علامہ اسد مدنی ، علامہ محمد حسین صدیقی، سابق صدر بار رائے قاسم مشتاق ایڈووکیٹ اور دیگر علماء اکرام سمیت عاشقان رسول کی کثیر تعدادنے شرکت کی ، ہزاروں عاشقان رسول درو د و سلام پڑھتے ہو ئے جلوس میں شریک ہوئے ، اور شہر کی فضائیں درودو سلام سے گونجتی رہیں جبکہ مخیر حضرات کی طرف جگہ جگہ لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔

جلوس میلاد چوک گول چکر پہنچ کر اختتام پذیر ہو ا اس موقعہ پر علماء کرام نے حضور اکرم حضرت محمد (ۖ) کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی جلوس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں