ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیما  کے تحت سیکڑوں مساجد میں تربیتی ورکشاپس

پیما  کے تحت سیکڑوں مساجد میں تربیتی ورکشاپس

اسلام آباد : پاکستان  اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے تمام شہریوں کے لیے بنیادی لائف سپورٹ ٹریننگ کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تربیت پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں عوام کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جہاں ملک کے دور دراز علاقوں میں ہنگامی طبی خدمات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ہفتہ کے روز عالمی لائف سیورز ڈے کے موقع پر پیما نے ملک بھر کی 150 سے زائد مساجد میں عام لوگوں کے لیے  بی ایل ایس  اور سی پی آر  کی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں نے لوگوں کو اہم طبی ہنگامی حالتوں بشمول کارڈیک اریسٹ یا دل کا دورہ اور سانس کی بندش کے دوران  بنیادی زندگی کی معاونت کی تربیت فراہم کی گئی۔

پیما سینٹر کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان بی ایل ایس سیشنز سے ہزاروں افراد نے استفادہ کیا۔ یہ تربیتی سیشن پنجاب میں 57مقامات پر، سندھ میں 28، خیبرپختونخوا میں 36،  بلوچستان میں 10 اور آزاد کشمیر میں 19 مقامات پر منعقد ہوئے، پیما خواتین ونگ نے بھی خواتین اور طالبات کے لیے مختلف مقامات پر ان ورکشاپس کا اہتمام کیا۔

پیما کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالعزیز میمن نے اس موقع پر کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد کو گھر یا کام کی جگہ پر ہنگامی صورتحال جیسے کارڈیک اریسٹ یا سانس کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور وہ زندگی کی بنیادی مدد کی تکنیکوں سے عدم آگاہی کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ BLS  ٹریننگ کے ذریعے بہت سی جانیں بچائی جا سکتی ہیں جو سیکھنا نہایت آسان ہے۔

۔ ہم سب کے پاس BLS کے بارے میں معلومات کا ہونا ضروری ہے کیونکہ یہ زندگیاں بچانے میں بہت ممدو معاون ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں