ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف آف آرمی اسٹاف کاکوئٹہ کا دورہ : مستونگ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت

راولپنڈی : چیف آف جنرل حافظ عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کرتے ہوئے مستونگ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد سے ملاقات کرکے خیریت دریافت کی۔

پاک فوج کے ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے زخمی ہونے والے افراد سمیت اُن کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے علاج کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر حافظ عاصم منیر کو مستونگ سمیت دیگر دھماکوں کے حوالے سے مکمل بریفنگ دیتے ہوئے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی بہادری کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں  کی مدد سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے نظریے اور اُن کے پشت پناہوں کو مستردکردیا ہے، پاکستانی عوام اور پاک فوج مل کر وطن کی حفاظت کرتے رہے ہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں