ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر حملہ، ایک اہلکار شہید، دو دہشتگرد ہلاک

میانوالی میں کنڈل کے مقام پر پٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو دہشتگرد مارے گئے۔ 

آئی جی پنجاب عثمان انور کے مطابق دس سے بارہ دہشتگردوں نے کنڈل کے مقام پر پٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا  ، چھت پر تعینات اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ 

آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ پوسٹ پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا، پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔ 

عثمان انور کے مطابق حملے میں پولیس ہیڈکانسٹیبل ہارون خان بھی دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ 

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ایس ایم ڈی لائٹس کے ساتھ سی ٹی ڈی کی ٹیمیں پہنچ گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں