ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کی ترقی پورے ملک کی ترقی کے برابر ہے،  نگران وزیر اعلی سندھ

کراچی: نگراں وزیرِ اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی پورے ملک کی ترقی کے برابر ہے، سیلاب متاثرین کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کر رہے ہیں۔

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ  نے کہاکہ  پولیس اور رینجرز مل کر کام کر رہے ہیں، سیف سٹی پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے کرائم کنٹرول آسان ہو گا،کراچی شہر پورے ملک کا معاشی حب ہے، سندھ کی ترقی پورے ملک کی ترقی کے برابر ہے۔

مقبول باقر نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کر رہے ہیں، پولیس اور رینجرز مل کر کام کر رہے ہیں، صوبے میں اسٹریٹ کرائم کے بہت سے اسباب ہیں، جرائم کے رجحان میں غربت، غیر قانونی تارکین وطن اور ڈرگ مافیا شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں