ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلہ دیشی ٹیم مینجمنٹ کے انٹرویوز پر مکمل پابندی عائد ہوگئی

ڈھاکا:  بنگلہ دیش نے ورلڈکپ میں تنازعات سے بچنے کے لیے ٹیم مینجمنٹ کے انٹرویوز پر مکمل پابندی عائد کردی۔

میگا ایونٹ کے لیے روانگی سے قبل کپتان شکیب الحسن اور اوپنر تمیم اقبال کے درمیان لفظی گولہ باری ہوئی، جس کے بعد تمیم کو ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔

بی سی بی نے مزید کسی تنازع سے بچنے کے لیے بورڈ اسٹاف اور کوچز کو ٹیم، پلیئرز یا میگا ایونٹ کے حوالے سے ٹیم کی تیاریوں سے متعلق انٹرویو دینے پر پابندی عائد کردی ہے، ان میں سے کسی کو بھی میڈیا سے بات چیت کے لیے پہلے بورڈ سے اجازت لینا ہوگی۔ بنگال ٹائیگرز ورلڈکپ مہم کا آغاز 7 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف میچ سے کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں