ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نارمل پاسپورٹ کا اجرا 21 روز میں ہوگا

کراچی: پاسپورٹ کے اجراء میں احتیاط اور چیکنگ کا عمل بڑھا دیا گیا، نارمل پاسپورٹ 21 دن میں جاری کیے جائیں گے۔

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق سفری دستاویزات کے غیر قانونی استعمال کے باعث وقت پر پاسپورٹ جاری کرنا مشکل ہوگیا ہے، شر مافیا پاسپورٹ کو منفی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کے اجراء میں احتیاط اور چیکنگ کا عمل بڑھا دیا گیا ہے، موجودہ صورتحال میں نارمل پاسپورٹ 21 دن میں جاری کیے جائیں گے جب کہ ارجنٹ پاسپورٹ 5 دن میں جاری کیے جائیں گے فاسٹ ٹریک پاسپورٹ اجرا 2 دفتری روز میں کیا جائےگا۔ پاسپورٹ دفاتر صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک اور جمعہ کو دوپہر 12 بجے تک کھلیں گے۔

محکمہ پاسپورٹ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاسپورٹ کے اجراء میں تعاون کریں، پاسپورٹ کے حصول میں دشواریوں کے بارے میں سٹیزن پورٹل میں شکایت درج کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں