ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کیخلاف دائر اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے 9 مئی کے جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمات میں سابق وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف دائر پراسیکیوشن کی اپیلوں پر سماعت کرنا تھی۔

بنچ کے رکن کے رخصت پر ہونے کے باعث اپیلوں پر سماعت نہ ہوئی، دو رکنی بنچ کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔یاد رہے کہ پراسیکیوشن نے 9 مئی واقعات میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ مزید نہ دینے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں