ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرے بیٹے اور سلیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا، ماہرہ خان


فوٹو ماہرہ خان انسٹاگرام فوٹو ماہرہ خان انسٹاگرام

  کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی پر نیک تمنائیں اور محبت بھری دعائیں دینے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن سے اپنے، بیٹے اذلان اور شوہر سلیم کریم کیلیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کے گئے اپنے ایک پیغام میں ماہرہ نے لکھا کہ ’میں مسلسل اللہ کا شکر ادا کررہی ہیں، آپ سب کا بھی شکریہ جس پیار اور محبت سے دعائیں بھیجیں‘۔

ماہرہ نے خوش خبری سنائی کہ وہ جلد شادی کی مزید ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کریں گی۔

انہوں نے اپنے چاہنے والوں اور ساتھی اداکاروں سے اپیل کی کہ ’آپ میرے، اذلان اور سلیم کیلیے بھی دعا کریں، یہ میری زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا مگر بہت آسانی کے ساتھ سب کچھ طے ہوا‘۔

mahira-mahira-

ماہرہ نے اپنے مداحوں کا آخر میں پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ہمیشہ آپ سے بہت پیار کرتی ہوں‘۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان نے اپنی شادی کی آفیشل تصویر اور ویڈیو جاری کردی

واضح رہے کہ اتوار یکم اکتوبر کو اداکارہ نے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں اپنے دیرینہ دوست اور معروف بزنس مین سلیم کریم کو شریک حیات منتخب کر کے نئی زندگی کی شروعات کی ہیں۔

ماہرہ نے ایک روز قبل سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شادی کی تصویر اور ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں