ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں طاقتور زلزلےکی پیشگوئی، ماہرین اور حکام کی وضاحت

explanation

کراچی:  پاکستان میں زلزلےکی پیشگوئیوں سے متعلق ماہرین اور حکام کی وضاحت سامنے آگئی۔

ماہرین اور حکام کا کہنا ہے کہ فالٹ لائن زلزلے کا سبب بن سکتی ہے مگر ممکنہ وقت کی درست پیشگوئی ممکن نہیں سولر سسٹم جیومیٹری سروے کی کئی پیشگوئیاں غلط ثابت ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں طاقتور زلزلہ کی پیش گوئی،بلوچستان کےمتاثرہونیکا امکان

سیسمک ڈیپارٹمنٹ حکام کاکہنا ہے چمن فالٹ لائن بیشک موجود ہے، وہاں دو ہزار تیرہ میں بھی زلزلہ آ چکا ہے،مگر یہ پیشگوئی نہیں کی جاسکتی کہ آئندہ زلزلہ کب آئےگا ۔

موسمیاتی تجزیہ کار کہتے ہیں سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، ٹیکٹونک پلیٹ میں تبدیلیوں اور ہلچل سے صرف اندازہ لگایا جاسکتا ہے، وثوق سے نہیں کہا جاسکتا کہ کس علاقے میں کب زلزلہ آئے گا ۔زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے پاکستان میں دو روز میں زلزلے کی پیش گوئی کی تھی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں