ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’کورولش عثمان‘ پاکستان کیوں آرہے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ترکیہ: عالمی شہرت یافتہ ترکش سیریز ‘کورولش عثمان’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔

تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے اپنے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری دینے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا۔

بوراک اوزچیوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ‘وہ رواں ماہ 7 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں’۔

ku1ku1

اداکار نے پاکستان آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ‘وہ پاکستانی نجی پرفیوم برانڈ کے برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پرفیوم کی لانچ پر پاکستان آئیں گے’۔

اس سے قبل شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی مذکورہ پرفیوم برانڈ کے ایمبیسڈر کی حیثیت سے پاکستان آ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورولش عثمان کے مداحوں کا انتظار ختم،5ویں سیزن کا ٹیزر جاری

واضح رہے کہ ‘کورولش عثمان’ کے مداحوں کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی ہیں کیونکہ اس ترک سیریز کے 5 ویں سیزن کا آغاز بھی آج سے ہورہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں