ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشریٰ بی بی کی اپنے شوہر کی جیل میں سکیورٹی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد: بشریٰ بی بی کی اپنے شوہر کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کے لئے دائر درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جس سیل میں رکھا گیا ہے وہاں نماز بھی بمشکل ادا کی جا سکتی ہے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ ہماری تاریخ رہی ہے کہ جو بھی صدر یا وزیراعظم بنے وہ بعد میں اڈیالہ اور اٹک جیل کا مہمان بنتا ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ جو گنجائش اور جو کچھ عدالت کرسکتی ہے اس پر میں آرڈر کردوں گا۔بعدازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں