ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کی ریاست سکم میں سیلاب سے 23 فوجیوں سمیت 30 افراد جاں بحق

بھارت کی ریاست سکم میں سیلاب سے 23 فوجیوں سمیت 30 افراد جاں بحق ہو نے کی اطلاع ملی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سکم اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل پربھاکر رائے نے کہا ہے  کہ لاچن کے علاقے میں سیلاب سے   پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔

رائے نے بتایا کہ ابتدائی نتائج کے مطابق 7 افراد لاپتہ ہیں۔

فوج کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے 23 فوجی اہلکار سیلاب میں بہہ گئے ہیں ۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے بعض علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ  سیلاب برفانی جھیل کے اوور فلو  ہونے  کی وجہ سے آیا ہے۔ اس بارے میں  تحقیات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں