ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خلیج تعاون کونسل نے پاکستان کے ساتھ آزادتجارت کا معاہدہ کیا ہے، وزیر تجارت

 نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل نے پاکستان کے ساتھ آزادتجارت کا معاہدہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے آج ہونے والے چھٹے اجلاس کے بعد دیگر نگران وفاقی وزراء کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے معاہدے کے سلسلہ میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جی سی سی ایک ہزار ارب ڈالر کی برآمدات کرتی ہے اور 550 ارب ڈالر کی درآمدات کرتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہنڈی اور حوالہ میں بہتری آئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں