ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن کی نیٹو رکنیت کا فیصلہ ترکیہ کرے گا: کرسٹوشون

سویڈن کے وزیر اعظم اُلف کرسٹوشون نے کہا ہے کہ "میں رواں مہینے میں  ترکیہ قومی اسمبلی سے سویڈن کی نیٹو رکنیت منظوری کے بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہہ سکتا”۔

سویڈن ذرائع ابلاغ کے لئے ملک کی نیٹو رکنیت کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کرسٹوشن نے کہا ہے کہ "سویڈن کی نیٹو رکنیت کا فیصلہ ترکیہ کرے گا”۔

انہوں نے کہا ہے کہ ” میں یہ وعدہ نہیں کر سکتا کہ اکتوبر میں ہماری نیٹو رکنیت منظور ہو جائے گی۔ اس فیصلے کا دارومدار  ترکیہ پرہے اور ترکیہ اپنے فیصلے خود کرتا ہے”۔

کرسٹوشون نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کھُلنے کے بعد سویڈن کی نیٹو رکنیت کے بارے میں منظوری مرحلے کو  جلد از جلد اسمبلی میں لانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ ہر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ جیسے ہی اسمبلی کھُلی سویڈن کی نیٹو رکنیت منظور ہو جائے گی۔ میرے خیال میں بھی سویڈن کی نیٹو رکنیت  کی منظوری کا وقت آ گیا ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں