ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شنگھائی الیکٹرک کی کے الیکٹرک کو خریدنے  میں اظہار دلچسپی

کراچی:شنگھائی الیکٹرک نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواست دے دی۔

سعودی گروپ الجموعیہ کے انویسٹمنٹ ایڈوائزر شان عباس اشعری نے کہا ہے کہ  کے الیکٹرک کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر الجموعیہ گروپ نے ادارے کو دو ارب ڈالر تک میں فروخت کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  شنگھائی الیکٹرک نے ایک ارب 77کروڑ ڈالر کی پیشکش کی تھی تاہم طویل عرصہ گزرنے کے بعد اب دوبارہ پیشکش کی ہے اس لیے ڈیل دوبارہ ہوگی  ہماری خواہش تو ہوگی کہ یہ پیشکش 2ارب ڈالر تک جائے۔

سعودی گروپ الجموعیہ نے  کہا کہ اگر شنگھائی الیکٹرک کی ڈیل ہوجاتی ہے تو کراچی کے شہریوں کو اس سے بہت فائدہ ہوگا، اس وقت کراچی کی ڈیمانڈ 5ہزار میگاواٹ ہونی چاہیے تھی، اگر تمام صنعتیں کے الیکٹرک پر منتقل ہوجائیں تو یہ ڈیمانڈ تیزی سے بڑھے گی۔

عباس اشعری نے گزشتہ چند ماہ سے جاری کے الیکٹرک ملکیتی تنازع کے تناظر میں بتایا کہ اس وقت سعودی اور کویتی گروپ کے الیکٹرک کے سب سے  بڑے شیئر ہولڈرز ہیں، الجومعیہ اور NIGکے KESپاور میں 47فیصد شیئرز ہیں جو کے الیکٹرک میں 30فیصد بنتے ہیں جبکہ دعوے کرنے والے ایشیا پاک کے پاس شاید 5 فیصد شئیرز کے لگ بھگ بنتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں