ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کشمیریوں  کی سفارتی مدد جاری رکھے گا، نگراں وزیر اعظم

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ہر طرح سے ساتھ ہے، پاکستان اپنے کشمیری بہن، بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔

انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا ادھورا ایجنڈا ہے، جب تک مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ، سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوتا ہم کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

نگراں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ   کشمیرمیں ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہوگا، اقوام متحدہ کو چاہیے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار اداکرے،  کشمیر دنیا کی سب سے حسین وادی ہے،کشمیریوں کی جہدوجہد میں برابر کے شریک ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں