ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ۔امریکہ ٹیلی فونک ڈپلومیسی

ترکیہ کی طرف سے عراق اور شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPGکے خلاف فضائی آپریشن جاری ہیں اور اس دوران ترک اور امریکی حکام کے درمیان سنجیدہ اہمیت کے حامل  دو طرفہ مذاکرات بھی کئے گئے ہیں۔

ترکیہ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر دفاع یاشار گلیر نے اپنے امریکی ہم منصب لائڈجیمز آسٹن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

مذاکرات میں شام کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی گئی اور وزیر دفاع گلیر نے کہا ہے کہ ترکیہ ، امریکہ کے  ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد کے لئے تیار ہے۔

بیان کے مطابق مذاکرات میں دونوں وزراء نے علاقے میں جاری کاروائیوں میں امریکی اور ترک عناصر کے درمیان قریبی ربط و ضبط کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

مذاکرات کے بارے میں امریکہ کے وزیر دفاع لائڈ جیمز آسٹن نے بھی بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں انہوں نے داعش کے خلاف جدوجہد پر زور دیا اور کہا ہے کہ مذاکرات میں میں نے علاقائی سلامتی و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

دوسرے مذکرات ترک اور امریکی مسلح افواج کے سربراہان کے درمیان طے پائے ہیں۔

اطلاع کے مطابق ترکیہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل متین گرآق اور امریکہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل چارلس براون  نے ٹیلی فونک ملاقات کی  اور تازہ حالات پر بات چیت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں