ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شامی فوج کے حلب پر حملے، 2 شہری ہلاک

شامی فوج کی جانب سے حلب صوبے کے مغرب میں واقع ضلع داریت ایزے میں کیے گئے حملے میں 2 شہری ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

حلب کے گاؤں بسارتون میں تعینات شامی فوج اور ایرانی حمایت یافتہ غیر ملکی دہشت گرد گروہوں نے حلب کے مغرب میں واقع ضلع دریت ایزے پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

اس حملے میں 2 شہری ہلاک اور 6 بچوں سمیت 13 شہری زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔

شامی فوج کی طرف سے ادلب اور حلب کے دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے حملوں میں 14 شہری جاں بحق اور 73 شہری زخمی ہوئے۔

2017 میں آستانہ کے اجلاس میں، ترکیہ، روس اور ایران نے شامی انتظامیہ کے کنٹرول میں نہ ہونے  والے علاقے میں 4 "غیر فوجی  علاقے ” بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

دمشق انتظامیہ، ایران کے حمایت یافتہ دہشت گردوں اور روس نے اپنے حملے جاری رکھے، 4 میں سے 3 علاقوں پر قبضہ کر لیا اور ادلیب کی طرف بڑھ گئے۔

اگرچہ ترکیہ نے ستمبر 2018 میں جنگ بندی کو مضبوط کرنے کے لیے روس کے ساتھ ایک اضافی معاہدہ کیا تھا، لیکن مئی 2019 میں حملوں میں دوبارہ شدت آگئی۔ 5 مارچ 2020 کو ترکیہ اور روس کے درمیان طے پانے والے نئے معاہدے کے بعد، جنگ بندی بڑی حد تک برقرار  ہے۔

تقریباً 20 لاکھ شہری جو 2017-2020 کے عرصے میں حملوں سے بچ گئے تھے، ترک سرحد کے قریب واقع علاقوں میں ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں