ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کی مجموعی قرضوں کا حجم 64 ہزار ارب روپے ہوگیا

increased

کراچی: پاکستان کے مجموعی قرضوں کا حجم 64 ہزار ارب کی تاریخی  سطح کو چھو گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مجموعی قرضے 64 ہزار ارب روپے مالیت کے ہو چکے ہیں، جو کہ ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح قرار دی گئی ہے۔

مرکزی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے رواں برس اگست میں 2 ہزار 218 ارب روپے کے نئے قرض لیے۔ اس کے علاوہ ملک پر مقامی قرضوں کا بوجھ 24 فیصد اضافے سے 39 ہزار 792 ارب تک پہنچ چکا ہے۔

پاکستان پر بیرونی قرضوں کی مالیت اگست 2023 میں 24 ہزار 175 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔ اس طرح وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں کی مالیت 64 ہزار ارب کی سطح پر پہنچ گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں