اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اکتوبر سے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی ہوئی ہے، جس کی بنیاد پر پاکستان میں بھی 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔
عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب 7ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے، تاہم جمعرات کے روز گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92جبکہ عالمی منڈی میں 84ڈالر پر آگئی ہے۔
پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 22روپے کمی بنتی ہے جب کہ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں بھی 20روپے سے زائد کی کمی بنتی ہے۔
