واشنگٹن: امریکا نے صہیونی ریاست اسرئیل کے خلاف حماس کی بمباری کی مذمت کی ہے ۔
ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل ایڈرین واٹسن نے اسرئیل کے خلاف حماس کے فضائی، زمینی اور سمندری حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی مزاحمت کار تنظیم حماس کی دہشت گردی قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیلی شہریوں کے خلاف حماس کے دہشت گردوں کے بلا اشتعال حملوں کی واضح طور پر مذمت کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ “دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہے۔”
واٹسن نے مزید کہا کہ “ہم اسرائیل کی حکومت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور ان حملوں میں ضائع ہونے والی اسرائیلی جانوں کے لیے اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔”
بیان کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہانیگبی سے بات کی ہے اس کا کہنا تھا کہ اس آپریشن پر اسرائیلی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے۔
واضح رہے کہ حماس نے ہفتے کے روز اسرائیل پر فضائی، سمندری اور زمینی حملے کیے۔
