ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت:سیلاب آبادی میں داخل، ہلاکتیں 40 ہو گئی، 22 فوجی شامل، درجنوں لاپتا

نئی دہلی: بھارتی ریاست سکم میں آنے والا سیلاب آبادیوں میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی جس میں 22 فوجی بھی شامل ہیں جب کہ درجنوں افراد لاپتا ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مسلسل بارشوں کی وجہ سے سکم میں برفانی جھیل پھٹ جانے سے ٹھنڈے پانی کا سیلابی ریلا آبادی میں داخل ہوگیا، جس میں 100 سے زیادہ افراد بہہ گئے۔ موگوتھانگ میں اونچائی پر بنی برفانی جھیل مسلسل بارش کی وجہ سے پھٹ گئی تھی، جس سے بننے والے ریلے نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سب کچھ بہا کر لے گیا۔

ریلا ایک فوجی کیمپ میں بھی داخل ہوگیا تھا اور 22 اہل کاروں کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ جب کہ فوجی تنصیبات کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ سیلاب سے مجموعی طور پر ریاست سکم کے 4 اضلاع متاثر ہوئے۔ ریلے میں بہہ جانے والے 120 افراد میں سے 14 کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کے کام میں موسم کی خرابی آڑے آ رہی ہے۔ 25 امدادی کیمپ بھی متاثرہ افراد کی دادرسی کے لیے کم پڑ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں