نئی دہلی: کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے 428 رنز بنا کر سری لنکا کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم نے 50 اوورز کھیل کر 428 رنز اسکور کیے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے رنز کی یہ تعداد ورلڈ کپ تاریخ کا اب تک سب سے بڑا مجموعی اسکور ہے۔
واضح رہے کہ 2015ء کے عالمی کپ کے دوران آسٹریلیا نے 417 رنز بنا کر سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ بنایا تھا۔
آج ہونے والے میچ میں جنوبی افریقی بیٹر وینڈر ڈوسن نے 108، ایڈم مارکرم نے 106 اور کوئنٹن ڈی کاک نے 100 رنز اسکور کیے۔ ایڈم مارکرم نے 49 بالز پر 100 رنز بنا کر ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری کا اعزاز بھی پا لیا جب کہ اس سے پہلے 2011 کے عالمی کپ میں کیون وبرائن نے 50 بالز پر سنچری اسکور کی تھی۔
جنوبی افریقا کا ہدف حاصل کرنے کے لیے سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔
