ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ: بنگلادیش کے ہاتھوں افغان ٹیم کو بدترین شکست

دھرم شالا: کرکٹ ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کی ٹیم کو بری طرح شکست سے دوچار کردیا۔

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے دھرم شالا شہر میں ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بنگلادیش نے باآسانی افغانستان سے میچ جیت لیا، جس میں افغان ٹیم کی جانب سے دیے گئے 156 رنز کے ہدف کو بنگلادیش نے محض 35 اوورز میں حاصل کرلیا جب کہ اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

اننگ کے دوران بنگلادیش کے اوپنر بیٹر تنزید حسن رن آؤٹ ہوئے جب کہ لٹن داس 13 رنز بناکر کلین بولڈ ہوگئے۔ مہدی حسن میزاز اور نجم الحسن نے 97 رنز کی شراکت داری بنائی۔ مہدی 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور کپتان شکیب الحسن صرف 14 ہی رنز بنا سکے۔ بنگلادیش کے مڈل آرڈر بیٹر نجم الحسن 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ افغانستان کے فضل الحق فاروقی، عظمت عمرزئی اور نوین الحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے افغان ٹیم بنگلادیش کے خلاف 37.2 اوورز میں 156 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ افغان اوپنرز نے ٹیم کو 47 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم ابراہیم زادران 22 رنز بناکر آؤٹ گئے جب کہ رحمٰن اللہ گرباز نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 47 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔دیگر کھلاڑیوں میں رحمت شاہ 18، کپتان حشمت اللہ شاہدی 18، نجیب اللہ زادران 5، محمد نبی 6، راشد خان 9، مجیب الرحمٰن ایک اور نوین الحق صفر پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن اور مہدی حسن میراز نے 3، 3، شوریف الاسلام نے 2 جب کہ متفیض الرحمٰن اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں