نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 102 رونز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو عالمی کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا 428 رنز کا ہدف دیاتھا۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 44.5 اوورز 326 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل جنوبی افریقہ نے 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 428 رنز بنائے جو عالمی کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔ اس سے قبل 2015 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے 417 رنز بنائے تھے۔
جنوبی افریقا کے وینڈر ڈوسن نے 108 ، ایڈم مارکرم نے 106 اور کوئنٹن ڈی کاک نے 100 رنز بنائے۔ ایڈن مارکرم نے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔ انہوں نے 49 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ اس سے قبل 2011 کے ورلڈ کپ میں کیون و برائن نے50 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
سری لنکا کی طرف سے کوشل مینڈس 76، چارتھ اسالنکا 79، داسن شناکا 68 اور کاسن راجیتھا 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
