ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابات میں ووٹ، جمہوریت اور اختیارات کے ذریعے تبدیلی لائیں گے:خالد مقبول 

کراچی:ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ انتخابات میں ووٹ، جمہوریت اور اختیارات کے ذریعے تبدیلی لائیں گے۔ 

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کو جوڑنے کا دن ہے، 1906 میں ڈھاکہ میں مسلم لیگ بنی، پاکستان کی بنیاد ڈالی، پاکستان بندوق کی نوک پرنہیں بنا، 70 میں ہمارے پاس چوائس تھی لیکن ہم نے پاکستان کو چنا، پاکستان کو بنانے کیلئے ہم 47 میں اپنی مرضی سے آئے تھے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا ہم نے جب ہجرت کی تھی تو ہندوستان کو توڑ کر آئے تھے، ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے اور ادھر ہی دفن ہونا پسند کرتے ہیں، ہم پاکستان میں دہشتگردی لیکر نہیں آئے تھے، ہم 20لاکھ لوگوں کی قربانی دے کر آئے تھے، ہم پاکستان کی جمہوریت اور تعمیر و ترقی کیلئے ملکر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ووٹ، جمہوریت اور اختیارات کے ذریعے تبدیلی لائیں گے، جاگیردارانہ نظام جب تک ختم نہیں ہوگا پاکستان اپنے مقصد کو پورا نہیں کر پائے گا، ہمت کے ساتھ ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑے ہونا اتنا آسان نہیں، یہ ملک دین کے نام پر بنا ہے، زبان کے نام پر نہیں، آپ اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے ہم ہیں، ہم حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے والے لوگ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا ہم اورنگی میں 15اکتوبر ایک کارنر میٹنگ کریں گے، مشرق وسطی میں فلسطینیوں پرہونے والے اسرائیل کے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں