مظفرآباد:جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاہے کہ قبلہ اول کی آزادی حفاظت اور دفاع پوری امت پر فرض ہے،قابض صہیونی افواج آئے روز مسلمانوں کے تیسرے مقدس مقام بیت المقدس کی بے حرمتی کا ارتکاب کرتی ہیں جس سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے ایمانی جذبات مجروح ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد خان نے کہاکہ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے عالمی اور اسلامی برادری نوٹس لے،اسرائیل اقوام متحدہ کی قرارداوں کی خلاف وزری کرنے والادنیا کی پہلی ناجائز ریاست ہے،اوآئی سی کا سربراہی اجلاس بلاکر کشمیراور فلسطین میں ہندوستان اور اسرائیل کے جنگی جرائم کا نوٹس لیاجائے۔
انہوں نے کہاکہ ہندوستان اور اسرائیل کا مکمل سیاسی معاشی اوراخلاقی بائیکاٹ کیاجائے،8اکتوبر کے قیامت خیر زلزلے کی یاد سے ہی روح کانپ اٹھتی ہے،حکومت 8 اکتوبر کے زلزلے کے متاثرین کی بحالی کے لیے اقداما ت کرے،سکولز شاہرات اور نامکمل منصوبوں کو فوری طورپر مکمل کیاجائے۔
