ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خدمت کی سیاست پر یقین ، منشور پر 100فیصد عمل کریں گے:پرویز خٹک

نوشہرہ:پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ اور سابق  وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم جو وعدہ کریں گے، جو منشور دیں گے اس پر 100فیصد عمل کریں گے، خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، بطور وزیراعلی میں ہر 3ماہ بعد علما کونسل کے ساتھ میٹنگ کرتا تھا، صوبے میں دین کیلئے بہت کام کئے ہیں، کسی حکومت نے مساجد نہیں بنائیں، ہم نے مساجد تعمیر کرنا شروع کیں۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے  کہا کہ ہم نے علما کرام کے لیے وظیفہ مقرر کیا، ہم خدمت کے لئے آئے ہیں، عوام اور دین کی خدمت ایک ساتھ چلتی ہے، ہمارا کام صرف کرسی کے لئے نہیں ہے، صوبے میں 5سال وزیراعلی رہا ہوں، بطور وزیراعلی کوشش کی کہ لوگوں کی زندگی آسان ہو۔

سابق وزیراعلی نے کہا ہم نے اس صوبے میں نظام کو ٹھیک کرنا ہے، ہم نے پہلے بھی کارکردگی دکھائی، ہماری پارٹی کا نعرہ ہے ہم امن چاہتے ہیں، امن ہوگا تو خوشحالی آئے گی، میں صرف نعرے نہیں لگاتا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہم جھوٹے وعدے اور غلط کام نہیں کریں گے، لوگ تو منشور دیتے ہیں پھر الیکشن کے بعد منشور پر عمل نہیں ہوتا، ہم جو وعدہ کریں گے، جو منشور دیں گے اس پر 100فیصد عمل کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں