ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طوفان الاقصیٰ آپریشن فلسطین اور بیرون ملک بھی پھیلے گا، اسماعیل ہنیہ

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن فلسطین کے ساتھ بیرون ملک بھی پھیلے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ غزہ سے شروع ہونے والا طوفان الاقصیٰ مغربی کنارے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک اور ہر اس جگہ تک پھیلے گا جہاں تک ہمارے لوگ اور قوم موجود ہے۔

میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمت جرأت و بہادری کی تاریخ رقم  کرنے میں مصروف ہے  اور اس کا عنوان الاقصیٰ ہے۔ یہ جنگ ہمارے مقدس مقامات اور ہمارے قیدیوں کی رہائی کی جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہماری پوری قوم، مشرق سے مغرب، شمال سے جنوب اور ہر جگہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام معراج کے دفاع کے لیے جنگ کا حصہ بنے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں