ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

چنئی:آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف اپنے افتتاحی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
بھارت کے شہر چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریلین کپتان پیٹ کمنزکا کہنا تھا کہ ہم واقعی ایک اچھی جگہ پر ہیں، ہمارے پاس کھیل کے وقت اور تازہ ہونے کے درمیان اچھا توازن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریوس ہیڈ کے ہاتھ کے فریکچر سے صحت یاب ہوگئے، مچل مارش نے ڈیوڈ وارنر کے ساتھ اپنی جگہ کو برقرار رکھا ہوا ہے جبکہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں۔
دوسری جانب بھارتی اوپنر شبمن گل ڈینگی میں مبتلا ہونے پر میچ سے باہر ہیں اس کی جگہ بائیں ہاتھ کے ایشان کشن کو کپتان روہت شرما کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بدقسمتی سے شبمن وقت پر ٹھیک نہیں ہوا۔ ایشان اس کی جگہ لے گا۔
دو بار کے چیمپئن بھارت نے کلدیپ یادیو اور روی چندرن اشون دونوں کوٹیم میں شامل کیا ہے، آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ بھی شامل ہیں۔

ٹیمیں:

آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشگن، گلین میکسویل، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، کیمرون گرین، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ اسکواڈ میں شامل ہونگے۔

بھارت: روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، روین چندرن اشون، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، محمد سراج اسکواڈ میں شامل ہونگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں