چنئی:آئی سی سی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
چنئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 49 اعشاریہ 3 اوورز میں 199 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی تین وکٹیں صرف دو رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی تھیں۔دونوں اوپنرز روہت شرما، ایشان کشان صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ شریاس ائیر بھی شروعات کیے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے۔
جس کے بعد ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کے مابین 165 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ آٹھویں اوور میں 20 رنز کے مجموعی اسکور پر ویرات کوہلی کا 12 رنز پر مچل مارش نے آسان کیچ ڈراپ کردیا جس کا انہوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔
آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دیا تھا جوکہ بھارتی ٹیم نے 41.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔جس میں انڈیا کے بہترین بلے بازویرات کوہلی 85 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کے ایل راہول 97 اور ہارڈیک پانڈیا 11 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
