ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ؛ پاکستان منرلز کارپوریشن کا منیجر بم دھماکے میں جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے سورنج میں پاکستان منرلز ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کے پروجیکٹ منیجر دیسی ساختہ بم دھماکے میں جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شابات مرزا کی گاڑی مذکورہ علاقے میں دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ہولناک دھماکا ہوا اور ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

دھماکے کی وجہ سے شبہت مرزا وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا اور اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعدازاں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار وقوعہ پر پہنچ گئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں