تیمرگرہ:جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق نے فلسطین میں حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ظلم و بربریت کی نئی داستان رقم کر رہا ہے۔
تیمرگرہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دے گی۔
سراج الحق نے حکومتِ پاکستان سے مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے کے لیے اقوامِ عالم میں آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ سودی نظام کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
