ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماس کے حملوں میں تقریباً چھ سو اسرائیلی ہلاک ہو گئے

غزہ:حماس کے اسرائیل پر حملے کے نتیجے میں تقریبا چھ سو اسرائیلی ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ  اسرائیل پر حملے کے دوران حماس  کی جانب سے یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں میں بعض امریکی بھی شامل ہیں، 

بین الاقوامی نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے اس کی باقاعدہ تصدیق کر دی گئی ہے ، بین الاقوامی ٹی وی چینلز نے اسرائیل کے سرکاری حکام کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ حماس نے حملوں کے دوران جن اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا ہے ان میں امریکی باشندے بھی شامل ہیں۔ 

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے اسرائیل کے وزیر برائے سٹریٹجک افیئرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے نتیجے میں تقریبا چھ سو اسرائیلی ہلاک ہو گئے ہیں ۔ غزہ کے قریب اسرائیلی فورسز اور حماس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کے آٹھ مقامات میں شدید لڑائی جاری ہے جہاں ‘حماس سے اسرائیلی علاقوں اور لوگوں کا کنٹرول واپس لینے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ 

اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد 600 سے زیادہ بتائی  ہوگئی ہے جبکہ فلسطینی حکام کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 370  فلسطینی شہید دو ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج  کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل حالتِ جنگ میں ہے۔ حماس سے اسرائیلی علاقوں اور لوگوں کا کنٹرول واپس لینے کے لیے کوششیں جاری ہیںحماس کے مسلح افراد اسرائیل میں داخل ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں