ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان کو ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ کی کامیابی کے بعد قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

 ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کو ان کی لگاتار دو ہٹ فلموں ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ کی شاندار کامیابی کے بعد قتل کے دھمکی آمیز پیغامات ملنے لگے جس کے بعد اداکار کو Y+ سیکیورٹی دی گئی ہے۔

شاہ رخ خان نے رواں سال بالی ووڈ کو دو سُپر ہٹ فلمیں دی ہیں جن میں فلم ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ شامل ہیں، ‘جوان’ ریلیز کے ایک ماہ بعد بھی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے، انہی شاندار کامیابوں کے دوران مہاراشٹر حکومت نے کنگ خان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو قتل کے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں جس کے بعد مہاراشٹر حکومت نے کنگ خان کو Y+ سیکورٹی فراہم کی ہے، مہاراشٹر کے وی آئی پی سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز کی ٹیم ہر وقت بالی ووڈ سُپر اسٹار کے ساتھ رہے گی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر ‘منت’ کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے، ممبئی پولیس کے 4 اہلکار 24 گھنٹے اداکار کے گھر کی حفاظت کریں گے، اس کے علاوہ اداکار جب بھی کہیں گھر سے باہر جائیں گے تو ان کی سیکیورٹی میں ایک تربیت یافتہ کمانڈو کے ساتھ ٹریفک کلیئرنس گاڑی بھی ہوگی جو ٹریفک کو کلیئر کرے گی تاکہ کوئی اداکار کی گاڑی کے آگے یا پیچھے نہ آئے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی فلمیں فلاپ دیکھنا چاہتی تھی: گوری خان

اس سے قبل بھی بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کو دو پولیس کانسٹیبلوں کی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کا بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر رہا ہے، رواں سال اُن کے کیریئر کا بہترین سال رہا ہے، یش راج فلمز کی ’پٹھان‘ نے پوری دنیا میں کامیابی سے بزنس کرتے ہوئے 1050 کروڑ کا مجموعی بزنس کیا جبکہ ایٹلی کی ’جوان‘ اب تک پوری دنیا میں 1090 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان نے نینتھارا کے کردار کو ‘حیرت انگیز’ قرار دیدیا

شاہ رخ خان کی دونوں فلمیں 2141 کروڑ کا بزنس کرچکی ہیں اور کنگ خان انڈسٹری کے واحد اداکار بن گئے ہیں جن کی دو فلموں نے ایک برس میں ایک ہزار سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

اداکار کی ایک میگا فلم ’ڈنکی‘ باقی ہے جسے راج کمار ہیرانی بنارہے ہیں، ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ کے بعد اب وہ اپنی سال کی تیسری ریلیز ‘ڈنکی’ کی تیاری کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں