حیدر آباد: کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رنز سے شکست دے دی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی حیدر آباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ہونے والا کرکٹ ورلڈ کپ کا چھٹا میچ تھا، جس میں نیوزی لینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 322 رنز بنائے۔ جواب میں نیدر لینڈز کی ٹیم نے 47 اوورز کھیل کر 223 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئی۔
نیدرلینڈز کی جانب سے کولن ایکرمن 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان اسٹیورٹ ایڈورڈز 30، سائیبرنڈ اینجلبرکٹ 29، تیجا نِدامنورو 21، بیس ڈی لیڈے 18، میکس او ڈاؤڈ 16، وکرمجیت سنگھ 12، آریان دت 11، رائن کلین 8 اور وین ڈر مروو 1 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ وین میکرین 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر کی جانب سے 5، میٹ ہینری 3 جبکہ رچن روندر نے 1 وکٹ حاصل کی۔
