ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چودھری پرویز الہٰی کے اہلخانہ کی عبوری ضمانتوں میں 25 اکتوبر تک توسیع

لاہور:اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اہلخانہ کی عبوری ضمانتوں میں 25 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

اینٹی کرپشن عدالت میں چودھری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی، بیٹے راسخ الٰہی اور زہرہ الٰہی کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جج علی رضا اعوان نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر محکمہ اینٹی کرپشن سے تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پچاس، پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 25 اکتوبر تک توسیع کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا، ملزمان کی جانب سے ضمانتی درخواستوں میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں