ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کے ہلاک ہونے والے 130 فوجیوں کی شناخت جاری

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے فلسطینی مزاحمت کار تنظیم حماس کے خلاف جھڑپوں میں مارے گئے 130 فوجیوں کی شناخت جاری کردی گئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی ریاست کی ملٹری سنسرشپ نے فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اپنے درجنوں فوجیوں کے نام ظاہر کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد  اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے صہیونی ریاست کے فوج اور پولیس کے 130 افسروں اور سپاہیوں کے نام شائع کردیے، جو فلسطین مخالف جھڑپوں میں مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے ان افراد میں فوجی، انٹیلیجنس فارمیشنز کے سینئر کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق مرنے والوں کی فہرست میں 96 فوج کے سپاہی اور 34 پولیس اہل کار شامل ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ یہ فہرست صرف 130 افراد کی شناخت کے بعد جاری کی گئی ہے جب کہ حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والے  اسرائیلیوں کی تعداد ایک ہزار سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں