ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی

کابل : افغانستان میں 4 روز قبل آنے والے زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوزکر گئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ہرات میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ،ضلع زندہ جان میں 20 سے زائد دیہات مکمل تباہ ہو چکے ہیں۔افغان حکام نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں 2 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ ہزاروں مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، 35 ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

ابھی بھی مکانات کے ملبے تلے لوگ دبے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ترجمان ملا جان صائق نے کہا ہے کہ تین صوبوں میں زلزلے سے کافی نقصان ہوا۔

دوسری جانب چین نے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے دو لاکھ ڈالر کی رقم افغانستان کے حوالے کر دی ۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں