ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا کو شکست: پاکستان نے ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا

حیدرآباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے ہرا کر عالمی کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا 345 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔

سری لنکا کا 345 رنز کا ہدف پاکستان نے محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 48.2 اوورز میں پورا کرلیا، قومی ٹیم کے انجری کے شکار وکٹ کیپر محمد رضوان نے شاندار سنچری اسکور کر ڈالی۔

345 رنز کا ہدف ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے کامیابی سے حاصل کیا ہوا سب سے بڑا ہدف  ہے۔

اس سے قبل 2011 کے ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کے خلاف 329 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔

پاکستان کے فاسٹ باولر حسن علی نے دوسرے اوور میں ہی پاکستان کو بڑی وکٹ لے کر دی۔ سری لنکا کے اوپننگ بلے باز کسال پریرا 6 رنز بنا کر حسن علی کی گیند کا شکار ہوئے۔

قومی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی، اوپنر فخر زمان کی جگہ ٹیم میں عبداللہ شفیق کو شامل کیا گیا۔

خیال رہے کہ  سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، جس میں اس نے پاکستان کو 345 رنز بنانے کا ہدف دیا صرف.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں