مقبوضہ بیت المقدس: غزہ پر اسرائیلی بمباری میں حماس کی قید میں 4 اسرائیلی ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ پر کی گئی جارحیت (بم باری) میں 4 اسرائیلی قیدی بھی مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز حما س کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حملے میں 130 صہیونی فوجیوں اور شہریوں کو لاکر غزہ منتقل کردیا گیا تھا۔ القسام بریگیڈز کے مطابق اسرائیلی قیدی محفوظ ہیں تاہم ان کے بدلے میں اسرائیلی قید میں موجود فلسطینیوں کو آزاد کروایا جائے گا۔
دوسری جانب اسرائیل کے غزہ پر حملے مسلسل جاری ہیں۔ حماس کے مطابق غزل پر اسرائیلی حملوں میں 4 اسرائیلی قیدی بھی مارے گئے ہیں۔
