انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ون ڈے ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف دے دیا۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز 9 وکٹوں کے نقصان 344 رنز بنائے۔
بھارت کے شہر حیدرآباد کے راجیو گارندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے۔ ہم پچھلے ہفتے سے یہاں ہیں، کنڈیشنز کا اندازہ ہوگیا ہے، میچ کامیابی کے ساتھ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے پر پریشر بڑھانے کی کوشش کریں گے، ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، رجیتھا کی جگہ تھکشانا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔